کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ موجودہ ایم کیوایم عام آدمی کی پارٹی نہیں ہےلیکن اب موقع ہے کہ بے لوث خدمت کرنے والی عام آدمی ایم کیوایم بنائیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہناتھاکہ ایم کیوایم کا سربراہ ضرور بنا اور عام آدمی کیلئے کوشش کی، عام آدمی کی پارٹی بنانے کی کوشش پرخاص لوگوں نے میرے ساتھ کیا کیا؟،انہوں نے مزید کہاکہ نظریاتی سیاست میں جدوجہد کے جواب میں صلے کی امید نہیں ہوتی، نظریاتی سیاست میں منزل کا تعین ضروری ہے مگر حصول لازمی نہیں،22اگست کے بعد30سال کی جدوجہد کا ایک موقع ملا کہیں پھر ضائع نہ ہو جائے۔