حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں 70 سالوں سے ظلم و ستم کی انتہا کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں بربریت کی انتہا کررکھی ہے، مظلوم کشمیروں کو شہید کیا جارہا ہے۔
اہلیہ یاسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں 70 سالوں سے ظلم و ستم کی انتہا کررہا ہے، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار کرے۔