اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحہ جانے والے مسافر صابر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ قطر ایئرلائن کی پرواز 633کے ذریعے دوحہ قطر جانا چاہتا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم محمد صابر خیبرپختونخوا ہنگو کا رہائشی ہے، اے ایس ایف نے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو مزید تفتیش کےلیے سیل منتقل کر دیا ہے۔