سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے سر سےکیمرا ٹکرا گیا، چوٹ لگنے کے باعث مریم کچھ دیر تک سر پکڑی رہیں۔
مریم نوازاپنے والد میاں نواز شریف کی عیادت کے لیے لاہور کے جناح اسپتال پہنچیں۔
اسپتال میں دھکم پیل کے دوران مریم نواز کے سر سے ایک صحافی کا کیمرہ ٹکرا گیا ، کیمرہ لگنے کے بعد مریم نواز اسپتال کی راہداری میں سر پر ہاتھ رکھ کر چلتی رہیں۔