پی این ایس طارق اور پی این ایس ہمت پر مشتمل پاک بحریہ کے فلوٹیلانے انٹر نیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن (IDEX) / نیول ڈیفنس ایگزی بیشن (NAVDEX) میں شرکت اور متحدہ عرب امارات نیول فورسز کے ساتھ دو طرفہ مشق نصل البحر میں حصہ لینے کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔
انٹر نیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن / نیول ڈیفنس ایگزی بیشن خطے میں دفاعی ٹیکنالوجیز کی بڑی تجارتی نمائشوں میں سے ایک ہے۔ یہ نمائش جدید ترین ملٹری ٹیکنالوجی اور تیزی کے ساتھ ترقی کرتی ہوئی دنیا میں آئیڈیاز کے تبادلے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔
پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف (پرسنل)، وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے متحدہ عرب امارات کی عسکری اور سول قیادت سے ملاقات کے لئے بھی ابوظہبی کا دورہ کیا۔