بھارت کی جانب سے پاکستان سے جنگ کی باتیں کرنے اوربڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیاہے جو مسلسل 24گھنٹے کام کرتا رہے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان سے جنگ کی باتیں کرنے اوربڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطے کے لیےدفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیاہے جو مسلسل 24گھنٹے کام کرتا رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ کرائسز مینجمنٹ سیل سفارتی سطح اور سرحدی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہے گا، اس سلسلے میں رابطہ نمبرز بھی جاری کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت نے اگر ہم پر جنگ مسلط کی یا کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو پاکستان مناسب جواب دے گا۔