کراچی : کراچی کے علاقےاورنگی ٹائون الہٰی محلہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں ملوث چار مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے تنور پر فائرنگ کی، جاں بحق شخص کی شناخت نورالبشر اور زخمی کی شناخت عبداللہ کےنام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دوسری جانب بلوچ کالونی پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا۔
اس کے علاوہ لیاقت آباد میں پولیس نے فائرنگ کا واقعہ میں نامزد چار ملزمان گرفتارکرلیے، مقتول کی اہلیہ نے مقدمےمیں چار افراد کو نامزد کیا تھا، زیرحراست چاروں افراد مقتول کے رشتےدار ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور زیرحراست افراد میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔