سابق وزیراعظم نواز شریف گیارہ روز علاج کے بعد جناح ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیاگیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کوطبعیت خراب ہونے پر 15 فروری کو کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ نو روز زیرعلاج رہنے کے بعد واپس جیل پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ضمانت نہ ہونے پر جیل واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت مسترد ہوئی تو انہوں نے جناح ہسپتال سے واپس جیل منتقل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ نواز شریف کو خصوصی سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔
اس موقع پر لیگی کارکنوں نے شدید نعرہ بازی کی۔ اس سے قبل جناح ہسپتال میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کی عیادت کی۔ ضمانت مسترد ہونے کی خبر پر ان کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ لائحہ عمل کیلیے بات چیت کر رہے ہیں جو بھی ممکن ہوا قانونی راستہ اپنائیں گے۔
مریم نواز بھی نواز شریف کی عیادت کیلیے جناح ہسپتال آئیں مگر میڈیا نمائندوں سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں کی۔