چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے حکومت کے خلاف سیاسی محاذپر جارحانہ حکمت عملی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری چند روزمیں اسلام آباد پہنچ کراپوزیشن رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔
بلاول بھٹو عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کی مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے،بلاول بھٹو اپوزیشن قیادت کے ساتھ مشاورت سے آئندہ لائحہ عمل مرتب کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ مختلف اجلاسوں سے خطاب اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔