اعجازجاکھرانی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
اعجازجاکھرانی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

گورنر سندھ کے اعتراضات مسترد۔ اعجاز جاکھرانی مشیر مقرر

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعجاز جاکھرانی کو مشیر مقرر کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

اعجاز جاکھرانی پر کرپشن کیسز ہیں، گورنر سندھ نے سمری پر اعتراض لگائے تھے، گورنر سندھ کے اعتراضات سندھ حکومت نے مسترد کر دیے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعجاز جاکھرانی کو مشیر مقرر کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جبکہ مشیروں کے معاملے پر گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں دو ماہ سے جنگ جاری تھی۔

گورنر سندھ نے اعجاز جاکھرانی کو مشیر بنانے کے معاملے پر اعتراض لگائے تھے اور سمری مسترد کر کے وزیراعلیٰ سندھ کو واپس بجھوا دی تھی۔

گورنر سندھ کے اعتراضات کو بھی سندھ حکومت کی جانب سے مسترد کیا گیا۔ گورنر سندھ کے اعتراضات کے باوجود سندھ حکومت نے اعجاز جاکھرانی کو مشیر مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔