مرکزی ناظم نشرواشاعت وترجمان تحریک لبیک یارسول اللہ پیرمحمداعجاز اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان پوری امت مسلمہ کا ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے عظیم ملک ہے۔
لاہور میں بھارت مردہ باد ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اورہم اس کے وارث ہیں۔
ریلی میں ایک قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ہندو انتہا پسند مذاکرات سے نہیں بلکہ مرمت سے ٹھیک ہوں گے۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان پرحملہ کرنے کی دھمکیاں دینے والے مودی اور اس کے حواری سن لیں پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ملک کی حفاظت کے لیے ہر دم تیارہیں۔
ریلی میں سرپرست اعلی لاہورپیرمحبوب الہی، پیر زبیر احمد رضوی ، محمد عثمان نوشاہی،صوفی اکرم رضوی المعروف اکرم نعرہ ،ملک اشتیاق ، افضل بٹ ،نعمان خان ایڈووکیٹ ،شکیل احمد وسیم احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ریلی میں شرکا نے پلے کارڈ سبزہلالی قومی پرچم اور ٹی ایل پی کے پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے ۔
اور کارکنان کی بڑی تعداد ان الفاظ سے اپنے خون کو گرما رہے تھے کہ کشمیرچھین لیں گے لبیک کہنے والے اور لبیک یارسول اللہ کے فلک شگاف نعرے لگا رہےتھے جس سے جی ٹی روڈکے گرد کھڑے لوگ بھی ہاتھ ہلا کر جواب دے کر ریلی میں اپنی شمولیت کا اظہار کر رہے تھے۔
بھارت مردہ باد ریلی کے اختتام پرترجمان پیر اعجاز اشرفی نے مینار پاکستان آزادی چوک لاہور پہنچ کر مزیدکہا کہ کشمیری عوام اور پاکستانی عوام کا تعلق کلمہ طیبہ ہے اور کلمہ حق سے کوئی مسلمان پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔
انہوں میڈیا کے احباب کے سوال کے جواب میں کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے ہماری تاریخ سنہری ہے۔ہمارے فوجی جوان ہمیشہ شہادت کے جذبے سے سرشار ملک کی حفاظت کے لیےتیار رہتے ہیں۔
پیر اعجازاشرفی نے کہا ہمیں جذبہ حب الوطنی سکھانے والے ہمارے قائدین علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری ہیں جنکی پر امن جدو جہد سے لاکھوں اسلامیان پاکستان اپنے وطن پر قربان ہونے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایسی قیادت کا میدان میں ہونا انتہائی ضروری ہے جن کے پیچھے لاکھوں کارکنان و جانثاران انکے ایک اشارے کے منتظر ہوں۔
پیر زبیر احمد نے ایک قرار داد کے ذریعے کہا کہ ہندوانتہا پسند مذاکرات سے نہیں بلکہ مرمت سے ٹھیک ہو گا۔ افواج پاکستان جہاد کا اعلان کرے ہم شہادت کے جذبہ کے ساتھ تیار ہیں۔ کارکنان نے ہاتھوں کو اٹھا کر تائید کی۔