وزیر اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی کا تنازع، وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو کل طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیراطلاعات فواد چوہدری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کو کل سہ پہر تین بجے طلب کر لیا۔
وزیراعظم اور وزیرِ اطلاعات کی ملاقات میں پی ٹی وی تنازع کا جائزہ لیا جائے گا۔ فواد چوہدری پی ٹی وی کے امور اور ایم ڈی پی ٹی وی سے اختلافات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اہم فیصلہ بھی متوقع ہے۔