ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ ،بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

پاکستان نے ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ اور سیز فائرنگ معاہدے کی خلاف ورزی پرقائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے نکیال اورکھوئی رٹہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیاتھاجس کے نتیجے میں 6شہری شہید ہوئے تھے۔

پاکستان نے ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ اور سیز فائرنگ معاہدے کی خلاف ورزی پر وزارتِ خارجہ نے قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا۔

پاکستان نے بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر سے بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو ایک احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔