آزاد کشمیر میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے بعد گرفتار ہونے والے ایک بھارتی پائلٹ کو پاکستانی افواج نے مقامی لوگوں کے غیض و غضب سے بچایا اور بحفاظت ساتھ لے کر گئے۔ بھارتی پائلٹ نے پاک فوج کے رویے کی تعریف کی ہے۔
بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا طیارہ آزاد کشمیر میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ نے مار گرایا تھا۔ طیارے کے گرنے کے بعد بھارتی پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے اترا تو مقامی لوگوں اور علاقے میں تعینات فوجیوں نے اسے پکڑ لیا۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تین ویڈیوز موجود ہیں۔ پہلی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ونگ کمانڈر ایک ندی میں ہے، مقامی لوگوں نے اسے پکڑ رکھا ہے اور اسے تھپڑ اور ٹھڈے مار رہے ہیں۔ ایک پاکستانی فوجی اسے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک اور فوجی کی آواز آتی ہے، ’نہیں مارنا بس بس‘‘ ایک ہوائی فائر بھی ہوتا ہے۔
اس پہلی ویڈیو میں بھارتی پائلٹ کا چہرہ صاف ہے جبکہ کچھ دیر بعد سامنے آنی والی دیگر ویڈیوز میں اس کے چہرے پر خون دکھائی دے رہا ہے۔
مقامی ذرائع ہے کہنا ہے کہ علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے ہونے والی مسلسل شیلنگ بالخصوص منگل کی شام کی گئی گولہ باری پر مقامی عوام سخت مشتعل ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی دوسری فوٹیج میں دکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی فوجی بھارتی پائلٹ کو حصار میں لے کر جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ویڈیو میں نظر نہ آنے والا کوئی شخص غالباً پائلٹ کو ایک بار پھر مارنے کی کوشش کر تا ہے جس پر اسے منع کیا جاتا ہے۔
پاکستانی فوجی بھارتی پائلٹ کو ایک ڈبل کیب گاڑی تک لے جاتے ہیں جہاں اسے گاڑی میں بٹھایا جاتا ہے اور مقامی لوگوں کو جانے کے لیے کہا جاتا ہے۔
Pakistan Army Officers came to rescue the Indian Air Force Pilot Wing Commander Abhi Nandan.#Pakistanstrikesback #PAF #IAF #AbhinandanVarthaman pic.twitter.com/7MurRhqa9x
— Madiha Abid Ali (@MadihaAbidAli) February 27, 2019
اس پوری ویڈیو میں جوشیلے شہری پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اگرچہ پاک فوج نے اپنی ذمہ داری نبھانے میں کوئی غفلت نہیں برتی تاہم ایک روز پہلے تک جنگی جنون بڑھانے والے بھارتی صحافیوں کو اب جنیوا کنونشن یاد آگیا ہے اور وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ گرفتار پائلٹ سے جنیوا کنونشن کے تحت سلوک کیا جائے اور اس کی ویڈیوز یا تصاویر سامنے نہ لائی جائیں۔
BREAKING MOMENTS when Indian Pilot Wing Commander Abhi was captured alive,and Pak Army actually acting to protect him from revenge by locals pic.twitter.com/0mhVpfvjTB
— خالد (@khalid_pk) February 27, 2019
یاد رہے کہ پاک فوج نے بھارتی پائلٹ گرفتاری کے مناظر کی باضابطہ طور پر کوئی ویڈیو یاتصویر جاری نہیں کی اس حوالے سے ویڈیوز سوشل میڈیا اکائونٹس سے سامنے آئیں۔ تاہم پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک تصویر کئی گھنٹے بعد جاری کی۔ جبکہ غیر سرکاری ٹوئٹر اکائونٹس سے بھارتی پائلٹ کی ایک تیسری ویڈیو سامنے آئی۔
اس ویڈیو میں بھارتی پائلٹ پاک فوج کے کسی میجر سے بات چیت کر رہا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ پاک فوج کے جس کیپٹن نے اسے ہجوم سے بچایا اس سے لے کر دیگر افسران تک سب نے پیشہ وارانہ رویے کا مظاہرہ کیا اور وہ یہ بات ریکارڈ پر لا رہا ہے بھارت جا کر بیان تبدیل نہیں کرے گا۔ ونگ کمانڈر ابھے نندن کا کہنا تھا کہ وہ توقع کرتا ہے کہ بھارتی فوج بھی ان حالات میں ایسا ہی برتائو رکھتی۔
بھارتی پائلٹ نے اپنا نام اور رینک بتایا تاہم جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ کون سے طیارہ اڑا رہا تھا تو اس نے کہا کہ وہ نہیں بتا سکتا لیکن یقیناً پاکستانی فوج نے ملبہ ڈھونڈ لیا ہوگا۔ اس نے اپنے مشن کے بارے میں بھی بتانے سے انکار کیا۔
بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے مزید تفصیلات وہ نہیں بتا سکتا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ گرفتار پائلٹ بھارتی فضائیہ کے سابق ایئرمارشل ایس کا بیٹا ہے۔
"I would like to put this on record & I would not change my statement if I go back to my country. The officers of the Pakistan Army have looked after me very well. They are thorough gentlemen." – Indian Air Force Wing Commander Abhinandan Varthaman. pic.twitter.com/LChAd9pDZk
— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 27, 2019