سرحدی کشیدگی اورملکی حالات کے پیش نظرپنجاب بھرکے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام اسپتالوں میں اسپیشلسٹس، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس و دیگر اسٹاف کی چھٹیاں تاحکم ثانی منسوخ کردی گئیں ہیں۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے موجودہ ملکی صورتحال میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے صوبہ بھرکے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے احکامات کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں میں اسپیشلسٹس، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس ودیگر اسٹاف کی چھٹیاں تا حکم ثانی بند رہیں گی۔
تمام اسپیشلسٹس اور ڈاکٹرز تاحکم ثانی 24 گھنٹے آن کال رہیں گے۔تمام آپریشن تھیٹرز، لیبز فعال جبکہ دیگر طبی آلات 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔