اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوترس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پر تشوش کا اظہار کیا اور اس کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش کی۔

ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل نے آج صبح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جبکہ بھارت سے بھی مختلف سطح پر رابطے کئے ہیں۔

ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کو انتہائی تشویش سے دیکھ رہے ہیں، دونوں ممالک خطے میں امن اور استحکام کیلئے ذمہ داریاں ادا کریں۔

ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات پر زور دیا جارہا ہے تاہم پاکستان اور بھارت متفق ہوں تو ثالثی کیلئے تیار ہیں۔