وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں خطے اور دنیا کی ہار ہوگی اور دنیامزیدحصوں میں تقسیم ہو جائے گی ، دنیاسےکہتے ہیں آئیں مل بیٹھ کرکشیدگی کاخاتمہ کریں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کو جان لینا چاہیےکہ پاک بھارت تنازع خطے اور دنیا کو غیر مستحکم کرے گا، اس تنازع سے دنیا مزید تقسیم ہوگی، انتہا پسندی نئی بلندیوں پر پہنچے گی اور جیت انتہا پسندی کی ہوگی۔
وزیراطلاعات نے بھی بھارت کو بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آئیں مل جل کر موجودہ صورتحال کو بدلنے کے لیے کام کریں۔