راولپنڈی میں قاتل پتنگ بازی نے ایک اور معصوم پھول کو نگل لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ممتاز مارکیٹ میں پتنگ اُڑاتے چھ سالہ ولید چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا،ہسپتال لے جایا گیا جہاں چند گھنٹے وینٹی لیٹر پر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔
معصوم پھول کی میت گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا،بچے کا والد واحد حسین شدید صدمے سے دوچارہیں۔
بچے کی غمزدہ ماموں نے حکومت سے پتنگ بازی کی فیکٹریز کو مکمل طور پر ختم کرنے کی استدعا ہے۔
واضح رہے یہ وقوعہ تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں گزشتہ روز پیش آیا۔