پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد امریکہ سمیت اہم ممالک کشیدگی ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کیلیے میدان میں آگئے۔
پاکستان اور بھارت کا ایک اہم اتحادی ملک متحدہ عرب امارات بھی خطے میں امن کو فروغ دینے کے لیے میدان میں آگیا ہے۔
یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زائد النہیان نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد بن زائد النہیان پیغام دیا کہ انہوں نے پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کو ٹیلی فون کال کی اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں دانشمندانہ طریقے سے آگے بڑھا جائے ۔
انہوں نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے مذاکرات اور بات چیت کو اولین ترجیح دینے پر بھی زور دیا ۔
علاوہ ازیں ترک صدرطیب اردوان اوروزیراعظم عمران خان کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر نے پاک بھارت کشیدگی پرتبادلہ خیا ل کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی امن کوششوں پر طیب اردوان کو اعتماد میں لیا،اس موقع پرترک صدرنے وزیراعظم عمران خان کی امن اور مذاکرات کی کوششوں کی تعریف کی۔