ڈرائیورزایئر پورٹ عمارت میں داخل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو
ڈرائیورزایئر پورٹ عمارت میں داخل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو

فضائی حدود کی بندش میں ایک دن کی توسیع

سول ایوی ایشن نے پا ک بھارت کشیدگی کے باعث فضائی حدود کی بندش میں ایک دن کی توسیع کردی ہے ۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد فضائی حدودبند ہونے کی وجہ سے پی آئی اے نے آج کی پروازیں معطل کردیں۔
سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان نے فضائی حدود کی بندش کے وقت میں جمعے کی دوپہر ایک بجےتک توسیع کردی گئی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث اب تک 150 سے زائد پروازیں رک جانے سے 40 ہزار سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے پاکستان میں فضائی آپریشن روک دیا گیا تھا۔ دوسرے روز بھی کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل ہے۔

سعودی عرب، چین، برطانیہ، متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک سے آنے والی پروازوں کے روٹ بھی بدل دیئے گئے۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث نہ صرف دونوں ملکوں کے ائیر پورٹس بند ہوئے، بلکہ روٹس چینج ہونے سے مختلف ممالک کی ائیرلائینز کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

فضائی حدود کی پابندی کے باعث یورپ سمیت مخلتف ممالک اور ان کی ائر لائنز کو روٹ تبدیل کرنا پڑ گیا۔ سعودی عرب، چین، برطانیہ، متحدہ عرب امارت ، سمیت متعدد ممالک سے آنے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

بھارت میں دہلی اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سینتالیس اور ممبئی چتراپتی شیو جی ائیرپورٹ پر سولہ پروزازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ ادھر بنکاک ائیر پورٹ پر بھی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ائیر پورٹس کی بندش کے بعد تھائی ائیر ویز نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا کہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی فلائٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ائیر لائینز کو روٹ چینج کرنے اور جہازوں کی دوبارہ سے ری فیولنگ سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

سنگاپور اور کینیڈا کی ائیرلائیز نے بھی پاکستان اور بھارت میں ائیرپورٹس بند ہونے کے بعد کئی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے سعودی عرب اور یو اے ای کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ترجیحی بنیادوں پر سعودی عرب اور یواے ای کی پروازیں بحال کی گئی تھیں تاہم کچھ ہی دیر بعد فضائی حدود میں کمرشل پروازیں دوبارہ معطل کردی گئیں۔