بھارت کی جانب سے پاکستان کے ایف 16 کے میزائل کا ثبوت بھی جھوٹا نکلا، بھارتی فوج کی جانب سے جس میزائل کے ٹکڑے کو پاکستانی ایف 16 میزائل بتایا گیا وہ تائیوان کی ملکیت نکلا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کے منہ توڑ جواب کے باوجود جھوٹ پرجھوٹ بولنے کا سلسلہ ترک نہیں کیا گیا۔
جمعرات کے روز بھارت کے ائیر وائس مارشل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک میزائل کا ٹکڑا دکھایا اور دعویٰ کیا کہ یہ پاکستان کے ایف 16 طیارے کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل کا ٹکڑا ہے۔
بھارت کے ائیر وائس مارشل نے دعویٰ کیا ہے کہ جس میزائل کا ٹکڑا وہ تھامے ہوئے ہیں وہ صرف ایف 16 طیاروں کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف ایف 16 طیارے سے بھارت پر حملہ کیا، بلکہ بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار بھی گرایا۔
بھارت کے ائیر وائس مارشل کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا نکلا ، بھارت کے ائیر وائس مارشل نے جس میزائل کا ٹکڑا صھافیوں کو دکھایا، اس پر FA8675-05-C-0070 نمبر درج ہے۔
تھوڑی سی تحقیق کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ میزائل تو پاکستان کی ملکیت ہی نہیں ،FA8675-05-C-0070 نمبر والا AIM-120C-5 AMRAAM میزائل امریکا نے تائیوان کو فروخت کیا تھا۔
واضع رہے کہ تائیوان نے امریکا سے یہ میزائل 23 لاکھ ڈالرز کے عوض خریدے تھے۔