میرے پیچھے لوگ آگئے تھے جن کا  شور بہت زیادہ تھا۔فائل فوٹو
میرے پیچھے لوگ آگئے تھے جن کا  شور بہت زیادہ تھا۔فائل فوٹو

پائلٹ کی رہائی ہائیکورٹ سے رکوانے کی کوشش ناکام

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھننندن کی رہائی کے خلاف درخواست مستر کردی ہے۔

جمعہ کو ایک شہری نے عدالت عدلیہ میں درخواست دائر کی تھی کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی روکی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ درخواست قبول کر لی اور دن ساڑھے 12 بجے سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اس پر بھارت میں پریشانی کی لہردوڑ گئی۔ ہزاروں بھارتی ابھینندن کے استقبال کے لیے اٹاری واہگہ سرحد پر جمع ہیں۔ پٹیشن دائر ہونے اور اسے سماعت کے لیے منظور کیے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا نے نشر کرنا شروع کردی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ پاکستانی حدود میں بمباری کرنے آیا تھا، اس نے پاکستان کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا لہٰذا اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور وزیراعظم کی جانب سے اسے رہا کرنے کے احکامات منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بعد ازاں درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

عدالت نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کو پالیسی میٹر قرار دیا اور کہا کہ 2014 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عدالتیں پالیسی میٹر میں مداخلت نہیں کر سکیں۔

عدالت نے یہ ریمارکس بھی دیئے کہ کیا ہم اپنے منتخب نمائندوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھا سکتے ہیں۔