بھارتی جیل میں قیدیوں اور پولیس کے تشدد سے شہید ہونے والے پاکستانی شاکراللہ کی تدفین کل صبح 10بجے ڈسکہ میں کی جائے گی
بھارت نے شاکراللہ کی لاش آج شام کے وقت پاکستان کے حوالے کی تھی جسے لواحقین کے سپرد کردیا گیا تھا جو اسے اسی وقت ڈسکہ لے گئے تھے
نجی ٹی وی چینل کے مطابق جےپور جیل میں قتل کئے گئے شاکراللہ لواحقین کے مطابق ان کی تدفین کل صبح ان کے آبائی گائوں ڈسکہ میں کی جائے گی۔
شاکراللہ لاش بھارتی حکام نے صبح کے وقت واہگہ بارڈر پہنچا دی تھی جسے شام کے وقت پاکستان کے حوالے کیا گیا تھا۔ لاش کو واہلگہ بارڈر پر ہی لواحقین کے حوالے کردیا گیا تھا۔
پاکستانی شہری شاکراللہ کو 20 فروری کو بھارتی ریاست راجھستان کے دارالحکومت جے پور کی جیل میں بھارتی پولیس اور قیدیوں نے بدترین تشدد کانشانہ بناکر قتل کردیا تھا۔