او آئی سی اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت پرمبنی قرارداد منظور

اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی قرارداد منظور کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت کا عزم دہرایا گیا۔

ترجمان کے مطابق او آئی سی اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی قرارداد منظور کی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازع ہے اور جنوبی ایشیا میں امن کیلئے کشمیر کے تنازع کا حل ہونا ناگزیر ہے۔

او آئی سی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔