مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)
مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)

لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر معطل ہونے والے فلائٹ آپریشن کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں ہوابازی کے نگراں ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور کے فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیے گئے ہیں اور فضائی آپریشن آج صبح 6 بجے سے دوبارہ شروع ہوچکے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق تمام فضائی کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے سے متعلق آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس کو ری شیڈول کیا گیا ہے اور مسافروں کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ائیرپورٹ آنے سے قبل 0215 ہیلپ لائن پر کال کر کے معلومات حاصل کرلیں۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث سی اے اے نے پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے تھے۔