ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے ۔فائل فوٹو
ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے ۔فائل فوٹو

پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا بھارتی موقف مسترد

بھارت کو کرکٹ کے میدان میں بھی عالمی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے بھارت کا پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا موقف مسترد کر دیا ہے۔

بھارتی کھلاڑیوں کو اضافی سیکیورٹی دینے کا مطالبہ بھی آئی سی سی نے مسترد کر دیا ہے۔

آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی کسی بھی ٹیم کو کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں ۔

یادرہے کہ پلوامہ حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے عندیہ دیا تھا کہ پاکستان کو ورلڈکپ 2019 سے باہر نکلوانے کیلئے آئی  سی سی سے رابطہ کیا جائے گا۔

بھارت کے سابق ممتاز بلے باز سارو گنگولی نے کہا تھا کہ بھارت چاہ کر بھی پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس بات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارت کی بات مانے گا۔

ساروگنگولی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بھارت کے دباؤ میں آکر پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر کرنے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔بھارت کے سب سے پرانے کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔