پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے آ گیا۔فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے آ گیا۔فائل فوٹو

پی ایس ایل فور کے لاہورمیں شیڈول میچ کراچی منتقل کر دیے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپرلیگ سیزن فور کے لاہور میں ہونے والے تمام میچز کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں، پی ایس ایل کاپاکستان کامرحلہ 7 مارچ کی بجائے اب 9 مارچ سے شروع ہوگا۔

لاہور میں 3 میچ کھیلے جانے تھے لیکن اب پاکستان میں ہونے والے تمام 8  میچز کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ میچوں کی منتقلی کا فیصلہ لاہورمیں کمرشل فلائٹس میں تاخیرکی وجہ سےکیا گیا،یہ ایک مشکل فیصلہ تھا ،تمام فرنچائززاور دیگر سے مشاورت کے بعد میچ منتقل کیے۔

احسان مانی\ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام 8 میچز پاکستان میں ہی ہوں،اب پہلا میچ 9مارچ کو لاہوراوراسلام آباد کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا، نئے شیڈول کے مطابق 11مارچ کو دو میچ کھیلے جائیں گے،9مارچ اور14مارچ کےٹکٹس کی فروخت کااعلان کل ہوگا۔

کراچی کنگزاورپشاورزلمی کےمیچ کےٹکٹ پرلاہورقلندراورملتان سلطانزکامیچ فری میں دیکھا جاسکےگا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ تمام فرنچائزز سمیت متعلقہ باڈیز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا،لاہور میں میچز کے شائقین کی طرف سے خریدے گئے ٹکٹوں کی رقم واپس کردیں گے ، ٹکٹوں کی رقم ری فنڈ کرنے کا عمل 6 مارچ سے شروع ہوگا۔

پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میچز کو ری شیڈول کرنے پر بھی غور کیا گیا، قومی ٹیم کے یو اے ای میں ہی آسٹریلیا کےخلاف سیریز کے باعث میچز انہی تاریخوں میں شیڈول ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام 8 میچز پاکستان میں ہی ہوں،کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر لاہور میں پی ایس ایل کے میچ نہ ہونا افسوسناک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ایس ایل کے میچز کراچی شفٹ کیے جارہے ہیں ، سندھ حکومت کیا کر رہی ہے ؟ جس پر مراد علی شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سب کراچی والوں کی مدد چاہیے ، پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے ۔

مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ دو سال پہلے ایک میچ مانگا تھا اب تو سارے ہی آ گئے ہیں ، پی ایس ایل میں سب کا تعاون چاہتا ہوں ، یہ ایک چیلنج ہے جسے قبول کرتے ہیں ۔