بالا کوٹ ہلاکتوں کی وضاحت نہیں کرسکتے، بھارتی ایئر چیف نے جھوٹ کا پول کھول دیا

بھارتی ایئرفورس چیف نے بھارتی حکومت کے جھوٹ کا پول کھول دیا اور کہا کہ کہ ہمارا کام مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانا تھا، ہلاکتوں کی وضاحت نہیں دے سکتے کیونکہ ہم گنتی نہیں کرسکتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ایئرفورس کے سربراہ بی ایس بھنوا نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پول کھول دیا، پریس کانفرنس کے دوران بالاکوٹ حملے کے شواہد کے سوالات پر آئیں شائیں بائیں کرتے ہوئے گھبرا گئے اور کہا کہ ہمارا کام مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانا تھا، ہلاکتوں کے بارے میں حکومت ہی بتائے گی ، ہم گنتی نہیں کرسکتے اور نہ ہی وضاحت دینے کی پوزیشن میں ہیں۔

ابھینندن سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھینندن ابھی فٹ نہیں ہے،ہم پائلٹ کی میڈیکل فٹنس پر کوئی چانس نہیں لیتے ، اگر ابھینندن فٹ ہوا تو وہ لڑاکا طیارہ اڑائے گا

انڈین میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ایئرچیف مارشل بی ایس بھنوا نے کہا ہے کہ ہمارا فرض ہدف کو نشانہ بناناتھا اور ہم نے بنایا، اگر نہیں بنایا تو پاکستان نے جوابی کارروائی کیوں کی ؟