نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو
نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو

نوازشریف کی جلد سماعت کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کیلیے نوازشریف کی جلد سماعت کی درخواست مسترد کردی۔

العزیزیہ ریفرنس میں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کیلیے جلد سماعت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے، عدالت نے قرار دیا ہے کہ درخواست باری آنے پر سنی جائے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے طبی بنیادوں پر سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جس میں 6 مارچ کو درخواست ضمانت مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ نواز شریف کے معاملے میں مخصوص حالات ثابت نہیں ہوئے، سابق وزیراعظم کو علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب ہیں جب کہ اگر قیدی کا جیل یا اسپتال میں علاج ہو رہا ہو تو وہ ضمانت کا حق دار نہیں۔