پاک بھارت کشیدگی میں کمی نظر آرہی ہے۔ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی دکھائی دے رہی ہے اور  امریکا نے پرائیویٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نےکہاکہ حالیہ برسوں میں سی پیک نے پاک چین دوستی میں نئی جہت پیدا کی ہے،اس منصوبے سے کئی ایک شعبوں میں تعاون کو فروغ ملا ہے، وزیر اعظم کے کامیاب دورے سے سی پیک پلس کا آغاز ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خارجہ پالیسی کو عوامی امنگوں کے مطابق چلا رہی ہے، چین اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں، پلوامہ حملے کے بعد چین نے مثبت کردار ادا کیا اور دونوں ممالک پر بات چیت و مذاکرات پر زور دیا۔