خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیر مطمئن ہوں۔فائل فوٹو
خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیر مطمئن ہوں۔فائل فوٹو

مشرف نے پاکستان کے خلاف گواہی دے دی

سابق صدر پرویز مشرف نے ایک اور ایسا بیان داغا ہے جو عالمی سطح پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

پرویز مشرف نے بدھ کو پاکستانی ٹی وی میزبان ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں دھماکے کیے اور پاکستان کی جانب سے بھی بھارت میں دھماکے کرائے گئے۔

مشرف جیش محمد کے خلاف کارروائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

سابق صدر نے جیش محمد کے خلاف کارروائی کو سراہا اور کہا کہ ان پر جھنڈا چیچی کا بم حملہ بھی جیش محمد نے کیا تھا۔

مشرف سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے دور میں جیش محمد کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی تو سابق صدر نے کہاکہ وہ زمانہ اور تھا۔ اس میں ہمارے انٹیلی جنس والے انوالو تھے۔ بھارتی پاکستان میں بم دھماکے کرا رہے تھے، ہم ادھر کروا رہے تھے۔ یہ سلسلہ چلتا رہتا تھا۔ شروع میں۔ تو اس سلسلے میں انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ میں نے بھی نہیں کی۔

https://twitter.com/nadeemmalik/status/1102969913860386817

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے ان دنوں بالخصوص تیار بیٹھے بھارتی میڈیا نے مشرف کے اس بیان کو اچھالنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرف نے اعتراف کر لیا کہ پاکستانی انٹیلی جنس جیش محمد کو دہشت گرد حملے کرنے کیلئے استعمال کرتی تھی۔