میڈیا اور عوامی اجتماعات میں ذمے دارانہ گفتگو کریں۔فائل فوٹو
میڈیا اور عوامی اجتماعات میں ذمے دارانہ گفتگو کریں۔فائل فوٹو

فیصل واوڈا کو سوچ سمجھ کر بات کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزیر فیصل واوڈا معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ الفاظ کے چناؤ اور ادائیگی میں احتیاط سےکام لینے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان فیصل واوڈا کو ہدایت کی ہے کہ آپ وفاقی وزیر ہیں، سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزرا گفتگو کے دوران اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں، میڈیا اور عوامی اجتماعات میں ذمہ دارانہ گفتگو کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزراء پر بھاری ذمےداری ہےحکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل کو تیز کریں، وزارتیں اور محکمے اہداف بروقت مکمل کریں اور اپنی رپورٹس بروقت بھجوائیں۔