عالمی یوم خواتین پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے پیغام میں محنت کرنےوالی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم خواتین کی بہتری اور تحفظ کے لیے ایسا ماحول مہیا کریں گے جہاں وہ اپنی اور ملک کی ترقی کے لیےبھرپور کردار ادا کرسکیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ ’خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم مادرِملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر لمحےبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ثابت قدمی سے ساتھ دیا‘۔
انہوں نے کہا کہ مادرِملت نے پاکستان کے قیام اور ترقی کے لیے جدوجہد میں ایک اہم کردار ادا کیا۔