چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کہ پاکستان اوربھارت خیرسگالی اور لچک کامظاہرہ کرکے بات چیت کی طرف آئیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کو مل کرعلاقائی امن اوراستحکام کو یقینی بنانا چاہیے اور تمام ملکوں کی حاکمیت اور ملکی سالمیت کا احترام ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ملکوں کی حاکمیت اورملکی سالمیت کا احترام ہونا چاہیے، ایسا رویہ نہیں دیکھنا چاہتے جس سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہو۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے خطےمیں امن لائیں اور تعلقات استوار کریں۔