سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود آج مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی اے اے نے پہلے نوٹم جاری کیا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود کے کچھ حصے بند تھے لیکن آج صبح سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود آج مکمل طور پربحال کردی جائے گی۔
فضائی حدود کھلنے کے باوجود ملتان، فیصل آباد اور رحیم یار خان کے ایئرپورٹس 24 گھنٹے مزید بند رہیں گے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق آج دوپہر ایک بجے کے بعد پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کھل جائے گی۔