پی ایس ایل فور:اسلام آباد یونائیٹڈکاسپرلیگ میں سب سےبڑاہدف

کراچی :متحدہ عرب امارات کے بعد کراچی میں پاکستان سپر لیگ 2019ء کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے،اور آج کراچی میں پی ایس ایل فور کاپہلا میچ کھیلا جارہاہے ، لاہور قلندرکے کپتان نے پہلے ٹاس جیت کر اسلام آباد یوبائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 239 کا ہدف دیا ہے۔

اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پرپولین لوٹ آئے،

تیسرے اوور میں لیمی چانے نے سالٹ کو بھی آؤٹ کر دیا لیکن اس کے بعد کیمرون ڈیلپورٹ اور چیڈوک والٹن کے درمیان 128 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔

والٹن 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن دوسری جانب ڈیلپورٹ نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔

انہوں نے 49 گیندوں پر 6 چھکے اور 11 چوکے لگا کر اپنی سنچری اسکور کی۔

محمد آصف نے بھی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 6 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی۔

واضح رہےکہ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں ۔