اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم میں جمع کی گئی درخواستوں میں اس سال واضح کمی ہوئی ہے،گذشتہ سال کی بنسبت اس سال1 لاکھ 58ہزار 315 ہزار کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال 2018 میں قرعہ اندازی میں 3 لاکھ 74 ہزار 857 درخواستیں موصول ہوئی تھیں،گذشتہ سال کی حج پالیسی کے تحت کُل سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 1 لاکھ 19 ہزار 4سو 73 تھا جس میں سے 50 فیصد(89 ہزار 6 سو 5 )کی قرعہ اندازی کی گئی تھی ۔
ترجمان وزیرامور کے مطابق شام 6 بجے تک سرکاری حج اسکیم میں2لاکھ 16ہزا542 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان مذہبی امور کےمطابق بینکوں کی درخواست پر قرعہ اندازی ایک دن لیٹ کر دی گئی ہے،انہوں نے بینکوں کو آن لائن انٹری جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بینک عازمین حج کے چیک اور ڈرافٹ پیر تک کلیئرکرلیں،انہوں نے کہاکہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی منگل 12 مارچ کو ہوگی ۔
واضح رہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے تحت 71 ہزار 684 عازمین حج کے لیے جائیں گے۔