ملائیشیا،اسلام کی توہین کرنے کےجرم میں1شخص کو 10سال قید

ملائیشیا میں سوشل میڈیا پر اسلام کی توہین کرنے کے جرم میں ایک شخص کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

پولیس کے مطابق پیغمبر اسلام ﷺ اور اسلام کی توہین کرنے والے دیگر تین افراد کو بھی سزا سنائی گئی اوران تمام کمیونیکیشن نیٹ ورک کا مسلسل غلط استعمال کرنے پر سزا سنائی گئی۔

ملائیشین پولیس چیف نے عوام سے درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پوسٹ شیئر نہ کی جائیں جس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوں یا اشتعال انگیزی کا خطرہ ہو۔