فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین نے پاکستان کو اپنا ’آئرن برادر‘ قرار دےدیا

 

بیجنگ : چین نے پاکستان کو اپنا ’آئرن برادر‘ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاک بھارت معاملے پر چین شروع سے ضبط و تحمل کا رویہ اپنانے، کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے اور معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر زور دیتا رہا ہےتاہم اب چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو بحران حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا چاہیے۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ پاکستان اور بھارت یہ صفحہ پلٹیں اور اپنے تعلقات میں بنیادی اور طویل مدتی بہتری لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں تعمیری کردار ادا کیا اور بیجنگ دونوں ممالک کی جانب سے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی بحالی کے اشاروں کا خیر مقدم کرتا ہے۔

وانگ یی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت اس بحران کو سلجھانے کے ایک موقع میں تبدیل کریں گے۔

چین اور بھارت کے تعلقات سے متعلق سوال پر وانگ یی کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ چینی ڈریگن اور بھارتی ہاتھی لڑیں گے نہیں بلکہ مل کر ڈانس کریں گے۔