سزا اور جزا کے نظام کو مضبوط کیے بغیر اصلاحات ممکن نہیں،انتظامی اصلاحات کو معینہ مدت میں عملی جامہ پہنایا جائے،عمران خان
سزا اور جزا کے نظام کو مضبوط کیے بغیر اصلاحات ممکن نہیں،انتظامی اصلاحات کو معینہ مدت میں عملی جامہ پہنایا جائے،عمران خان

ایران کو جلد اچھی خبر دیں گے-وزیراعظم کی صدر روحانی کو یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔  ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان جلد ہی ایران کو اچھی خبر دے گا۔

دونوں رہنمائوں نے 13 فروری کو ایرانی پاسداران انقلاب پر ہونے والے خودکش حملے کے حوالے سے بات کی۔ اس حملے کا الزام ایرانی حکام نے پاکستان میں مبینہ طور پر موجود دہشت گردوں پر عائد کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر روحانی نے کہاکہ ایران پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا انتظار کر رہا ہے اور دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے پاکستانی حکومت اور فوج کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کےلیے تیار ہے۔

ارنا کے بقول وزیراعظم عمران خان نے اچھی خبر کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال نہ کرنے تھے، ایران کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنا پر پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو پاک بھارت کشیدگی سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے مستقبل قریب میں دورہ ایران کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے انٹیلی جنس اداروں میں تعاون ضروری ہے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماﺅں نے موجودہ صورتحال میں ایران کے کردار پر تبادلہ خیال کیا اور وزیر اعظم نے ایسی صورتحال میں برادر ممالک کے مثبت کردار پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کشمیری عوام کی اخلاقی حمایت کرنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اور پڑوسی ممالک ہیں جن کے عوام کے مابین تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں دونوں ممالک کا خطے میں قیام امن کیلئے کلیدی کردار ہے۔ خطے میں اقتصادی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔