کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چودہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔فائل فوٹو
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چودہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔فائل فوٹو

پی ایس ایل۔کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج ٹکرائیں گے

پاکستان سپر لیگ میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب میچ دو بجے کی بجائے شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چودہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میگا ایونٹ میں نو میچز کھیلے ہیں۔ سات میچوں میں جیت اور دو میچوں میں گلیڈی ایٹرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کی آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے۔ کنگز نے آٹھ میچ کھیلے ہیں۔ چار میں شکست اور چار میچوں میں کراچی کنگز کو جیت حاصل ہوئی۔

پی ایس ایل فور کے اختتامی میچز کےلیے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کرکٹ لیجنڈ ویوین رچرڈز، شین واٹسن اور ڈی جے براوو بھی پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن چودہ سال بعد پاکستان پہنچے۔

ویون رچرڈ کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والے دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوائن اسمتھ، رئیلے روسواور بیری گرنی شامل ہیں۔