وزیر اعلیٰ پنجاب کےترجمان کی نواز شریف سےجیل میں ملاقات

لاہور  : وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نےکوٹ لکھپت جیل کا دورہ کرکے سابق وزیراعظم نواز شریف سےملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے 2 ڈاکٹرز کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی،اس موقع پر پروفیسر ندیم ملک اور پروفیسر ثاقب شفیع نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا میڈیکل چیک اپ کیا اور ادویات میں تبدیلی کی تجویز دی۔

ڈاکٹرز نے نواز شریف کو ایکسرسائز سائیکل فراہم کرنے کی بھی تجویز دی جس پر وزیر اعلیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں ایکسر سائز سائیکل فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے مطالبے پر کوٹ لکھپت جیل میں ایک ہیلتھ یونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے جس میں تین کارڈیالوجسٹ 3 شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔