لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آج کراچی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے

پاکستان سپر لیگ کے چوتھا ایڈیشن آج ختم ہوگا، آج سپر لیگ کے دو میچز کھیلے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھا ایڈیشن آج ختم ہوگا، آج سپر لیگ کے دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل فور کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر دو بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ہی ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، اس لیے اس میچ کے نتیجے سے پوائنٹس ٹیبل پر کوالیفائر ٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ شام 7 بجے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا، یہ میچ دونوں ہی ٹیموں کے لیے خاصا اہمیت کا حامل ہے۔