ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کیلیے حکومت اوراپوزیشن میں اتفاق ہوگیا ہے جس کے بعد تنخواہوں میں اضافےکا بل منظوری کیلئے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ اس وقت ارکان اسمبلی کو ماہانہ 83 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اورمراعات مل رہی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کیلیے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا ہے جس کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا بل منظوری کیلئے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا۔
بل میں اراکین اسمبلی کی موجودہ تنخواہ اور مراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے تک کرنیکی تجویز پیش کی گئی ہے۔
مجوزہ بل میں ارکان اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 80 روپے ماہانہ، ڈیلی الاؤنس 1 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار، ہاؤس رینٹ 29 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار، مہمانداری کا ماہانہ الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار، یوٹیلٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بل کی منظوری کے بعد ارکان اسمبلی کو ایک لاکھ 92 ہزار روپے تنخواہ اور مراعات ملیں گی۔