حکومت کے ریکوری یونٹ نے بیرون ملک سے 530 ملین روپے کی رقم کامیابی سے ریکور کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے بیرون ملک سے غیرقانونی دولت واپس لانے کا وعدہ پورا کرنے کیلئے شروع کی گئی کارروائی کے پہلے مرحلے میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور وفاقی حکومت کا ریکوری یونٹ 530 ملین روپے کی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ مزید ریکوریاں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
یہ رقم غیر ملکی جائیداد اور غیر ملکی اکاونٹس کی مد میں ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کروادی گئی ہے۔ سب سے بڑی ریکوری سنگا پور میں آف شور اکاؤنٹ کی مد میں کی گئی۔ آف شور اکائونٹ کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
ریکوری ایف آئی آے، ایف بی آر اور دوسرے اداروں کی مدد سے کی گئی، چند ماہ میں مزید 7 ارب روپے سے زائد کی مزید ریکوری کا بھی امکان ہے۔ چھوٹے پیمانے سے شروع ریکوری میں تیزی لانے کے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بیوروکریسی کے تاخیری حربوں کے باوجود ریکوری میں تیزی کے لئے قانونی رکاوٹیں دور کرنے پر کام جاری ہے۔