برطانوی حکومت کی مشکل حل نہ ہوئی، نظرثانی شدہ بریگزٹ ڈیل بھی مسترد

برطانوی حکومت کی مشکل حل نہ ہوسکی کیونکہ برطانوی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم تھریسامے کی نظر ثانی شدہ بریگزٹ ڈیل بھی مسترد کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے پیش کی گئی نظر ثانی شدہ بریگزٹ ڈیل 149 ووٹوں کی شکست سے دوچار ہو گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق ڈیل کے حق میں 242 اور مخالفت میں 391 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اس سے پہلے جنوری میں بھی تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل میں ناکامی ہوئی تھی ۔

اپوزیشن لیبر رہنما جیرمی کوربن کہتے ہیں وزیر اعظم کی تجاویز اور ڈیل کی موت ہوچکی ہے اس لئے وہ اب اس معاملے کو ختم سمجھیں۔