تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیے جانے کے 24 گھنٹے کے اندر منطور  کر لیاگیا۔فائل فوٹو
تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیے جانے کے 24 گھنٹے کے اندر منطور  کر لیاگیا۔فائل فوٹو

اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کرا لیا

پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیے جانے کے 24 گھنٹے اندر منطور  کر لیاگیا ہے جس کے بعد اراکین اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ روپے ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی کی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھ کر 80 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ ڈیلی الاﺅنس ایک ہزار سے چار ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

ہاﺅس رینٹ 29 ہزار سے بڑھ کر50 ہزار روپے ہو گیا ہے اور یوٹیلیٹی الاﺅنس 6 ہزار سے بڑھا20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ ذاتی گھرنہ ہونے پر پنجاب کے وزیراعلیٰ کو عمر بھر کیلیے گھر دینے کا بل بھی پنجاب اسمبلی میں منظور کیا گیا۔

بل کے مطابق عہدہ چھوڑتے وقت اگر وزیراعلیٰ کے نام ذاتی گھر نہ ہوا تو لاہور میں انہیں گھر فراہم کیا جائے گا۔