وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، روک تھام یقینی بنائیں گے، متعلقہ ادارے اقدامات تیز کر دیں۔
وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر قانون فروغ نسیم، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، ندیم افضل چن، افتخار درانی اور یوسف بیگ مرزا نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایف آئی اے، ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور نادرا حکام نے وزیراعظم عمران خان کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ وزیر قانون فروغ نسیم نے منی لانڈرنگ قوانین میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منی لانڈرنگ نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، منی لانڈرنگ روکنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنے درمیان روابط بہتر بنائیں۔