عثمان خواجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے100رنز بنائے۔
عثمان خواجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے100رنز بنائے۔

ایک پاکستانی پھر بھارت پر بھاری پڑ گیا

فوجی ٹوپیاں بھارت کو لے ڈوبیں،پاکستانی نژاد آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ کی شاندار سنچری اور باﺅلرز کے تابڑ توڑ حملوں کے باعث بھارت کو پانچویں ایک روزہ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پانچ ون ڈے میچز سیریز کا آخری میچ 35 رنز سے ہارنے والی بھارتی ٹیم سیریز بھی 3-2 سے گنوا بیٹھی۔

فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلے گئے پانچویں ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کے 273 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 237 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کے زیمپا نے 3 جبکہ کمنز، رچرڈسن اور سٹوئنز نے 2-2 بھارتیوں کا شکار کیا۔ لیون بھی ایک بھارتی سورما کو ڈھیر کرنے میں کامیاب رہے۔

بھارت کی جانب سے اوپنر روہت شرما 56 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ باﺅلر بھونیشور کمار نے 46 رنز بنا کر ٹیم کیلیے بھرپور فائٹ کی ۔ 44 رنز بنانے والے جادھو بھارتی ٹیم کے تیسرے کامیاب ترین بلے باز رہے۔

کپتان ویرات کوہلی کوئی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 20 رنز ہی بناسکے۔

یال رہے کہ سیریز کے پہلے 2 میچز میں مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کا حصہ تھے اور دونوں میچز میں بھارتی ٹیم فاتح رہی جبکہ آخری تینوں میچز میں سابق کپتان کو آرام دیا گیا تو فتح آسٹریلیا کی جھولی میں آن گری۔

بل ازیں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے تھے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلین اوپنر عثمان خواجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین رن ریٹ کے ساتھ 100 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ علاوہ ازیں ہینڈز کمب 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے دونوں میچز میں بھی عثمان خواجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ انہوں نے اس میچ میں شاندار سنچری سکور کی تھی جس میں بھارتی ٹیم اپنی فوج کی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اتری تھی۔