نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کہتے ہیں کہ نواز شریف کو جیل جانے سے پہلے بھی صحت کا یہی مسئلہ درپیش تھا۔ نواز شریف کو تمام آفرز کیں، وہ لندن میں ہی علاج کروانے پر بضد ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہر اسپتال میں نواز شریف کو متعلقہ علاج کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے ہمیشہ اسے مسترد ہی کیا۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ خود بھی انسانی بنیادوں پر جب نواز شریف کو کہا کہ علاج کروائیں تو ان کا کہنا تھا کہ ضمانت کی درخواست دے رکھی ہے اور میں لندن میں اپنے ڈاکٹر سے ہی علاج کرواؤں گا۔